عرب شکاریوں کی بڑی تعداد نایاب پرندوں کا شکار کرنے پاکستان پہنچ گئی


عوام اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید مخالفت کے باوجود وفاقی حکومت نے عرب شہزادوں کو نایاب پرندے تلور کا شکار کرنے کے لئے خصوصی اجازت نامے جاری کئے ہیں جس کی وجہ سے قطر، دبئی اور دیگر عرب ممالک سے بڑی تعداد میں شکاری پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، نصیرآباد ڈویژن میں نایاب تلور کا شکار کرنے کیلئے قطر، دبئی و دیگر بیرونی ممالک سے تعلق رکھنے والے شکاری پہنچ گئے ہیں۔

عرب شہزادوں کی جانب سے تلور کی نسل کشی کا سلسلہ پاکستانی عوام اور سیاسی رہنماؤں کی شدید مخالفت کے باوجود جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بلوچستان کے علاقے نصیرآباد ڈویژن کے اضلاع جھل مگسی کچھی نصیرآباد اور سبی کے علاقوں میں تلور کے شکار کا شوق رکھنے والے قطر، دبئی و دیگر بیرونی ممالک سے تعلق رہنے والے شکاریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے۔

بڑے پیمانے پر تلور کی نسل کشی کرنے کا سلسلہ زور وشور سے جاری ہے۔

دوسری جانب، شکاریوں کی سیکورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، نصیرآباد ڈویژن کے علاقوں میں نایاب تلور کی تیزی سے نسل کشی کی جا رہی ہے ۔