نائجیریا میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری 100 ہلاک


نائجیریا میں ایک جنگی جہاز نے غلطی سے پناہ گزین کیمپ پر بمباری کرکے 100 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کے ایک لڑاکا طیارے نے غلطی سے پناگزین کیمپ پر بمباری کی ہے۔

غلطی سے کی جانے والی بمباری میں 100 سے زائد بے گناہ پناہ گزین جاں بحق ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق بمباری کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔