افغان سرزمین سے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید


افغان سرزمین سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو شہید اور 4 کو زخمی کردیا ہے۔

افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کی  تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے لوئی شلمان میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے تاہم ابھی تک دہشت گردوں کی شناخت اور ان کے تعلق سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔