شعیب ملک کا ایک چھکا اور 5 اعزازات


گذشتہ رات شعیب ملک کے ایک چھکے نے ان کی سینچری مکمل کی، میچ جیتا، سیریز گرین شرٹس کے نام کی، 2019 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شاہینوں کو براہ راست سرائی دلوائی اور پاکستان کو دنیا کرکٹ میں ون ڈے جیتنے والا دوسرا ملک بنا دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کرکٹ کو ہر پل بےجا تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے لئے ایک چشم کشا حقیقت پیش خدمت ہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ ون ڈے جیتنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

شعیب ملک کی شاندار سینچری نے گذشتہ روز ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو سب سے زیادہ ون ڈے جیتنے والا دوسرا ملک بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے 874  میں سے 460 میچوں میں میدان مارا ہے جبکہ بھارت 907 میں سے 459 میچ جیتے۔

ون ڈے میچ جیتنے والے ممالک میں آسٹریلیا سرفہرست ہے جس نے 898 میں سے 554 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

پاکستان پہلے ہی 114 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں سے 67 میں کامیابی حاصل کرکے ٹی 20 جیتنے والی ٹیموں میں سرفہرست ہے جبکہ ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم نے 407 میں سے 130 میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔

مجموعی طور پر بین الاقوامی میچز جیتنے میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے جس نے 1395 میں سے 657 میچز میں فتح حاصل کی ۔

آسٹریلیا یہاں بھی پہلے نمبر پر ہے جس نے 1792 بین الاقوامی میچز میں سے 978 میں کامیابی سمیٹی جبکہ برطانوی کرکٹ ٹیم نے 1758 میچوں میں 727 بار مخالف ٹیموں کو دھول چٹائی۔

اس فہرست میں بھی بھارت پاکستان سے پیچھے ہے جس نے 1500 میچوں میں صرف 646 میں کامیابی حاصل کی۔