کشیدگیاں بڑھنے لگیں / پاک بھارت سالانہ اجلاس منسوخ


بھارت نے کلبوشن یادیو کو پھانسی کی سزا سنانے پر پاکستان کے ساتھ سالانہ مذاکرات منسوخ کردیئے ہیں۔ 

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت نے ہر سال ہونے والے  مذاکرات کو جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان پیر سے کوسٹ گارڈ اور میری ٹائم سیکیورٹی کے درمیان مذاکرات ہونے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں دہشگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کی بناء پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکو سزائے موت سنا دی گئی ہے اور اس کے بعد بھارت نے پاکستان کو دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں کہ کلبھوشن بھارت کا بیٹا ہے اور اس کو رہا کرانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

جبکہ دوسری جانب پاکستان نے بھی بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ کلبوشن پر باقاعدہ شفاف مقدمہ چلا کر شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی گئی ہے اور پاکستان اس زمرے میں بھارت کا کوئی دباو قبول نہیں کرے گا۔