شیخ نعیم قاسم: "کمزور اسرائیل کو ہمارا سامنا ہے"

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے تاکید کی ہے کہ اسرائیل کی کمزور حکومت کو لبنان مزاحمت کے طاقتور فورسز کا سامنا ہے اور کامیابیوں کا دور آن پہنچا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے النشرہ میڈیا سیل کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے بیروت میں انقلاب اسلامی ایران کے بانی حضرت امام خمینی رہ کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "ہم جانتے ہیں کہ موجودہ صورتحال اسرائیل کو لبنان کیخلاف جنگ چھڑنے کی نہیں دیتی لیکن ہم ان کے گوش گزار کرنا چاہتے ہیں کہ حزب اللہ نے عسکری، جنگی ساز و سامان اور تجربے کے لحاظ سے کافی پیشرفت کی ہے اور اپنے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ جنگ کی صورت میں اسرائیل کو اس کے نتائج کے بارے میں خوفزدہ ہونا چاہئے، چنانچہ اگر ہم پر جنگ مسلط کیا جاتا ہے تو ہمیں اس سلسلے میں کوئی خوف نہیں جبکہ وہ نہایت کمزور ہیں کیونکہ ان کا سامنا ہم سے ہے۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے تاکید کی کہ شکستوں کا دور ختم ہوچکا ہے اور کامیابیوں کے دن آگئے ہیں، تسلیم ہونے کا دور گزر چکا ہے اور مزاحمت کا وقت آگیا ہے۔