ایران کے مہر آباد ہوائی اڈے پر دفاعی مشقیں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر


سپاہ کے فضائیہ کے تعلقات عامہ نے مہر آباد ہوائی اڈے پر دفاعی مشقوں کی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپاہ نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ ہوائی جہازوں کی حفاظت پر مامور سپاہ کے یونٹ نے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے مہر آباد ہوائی اڈے پر دفاعی مشقوں کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔

اعلامیے میں آیا ہے کہ خداوند متعال کے فضل و کرم سے یہ مشقیں کامیاب رہی ہیں۔ فائرنگ کی آواز سننے پر مبنی الیکٹرانک اور سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں کیونکہ یہ فائرنگ انہی مشقوں کے دوران کی گئی ہے جبکہ امن و سلامتی کے حوالے سے کوئی مشکل پیش نہیں آئی ہے۔

اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایرانی عوام باخبر رہے کہ سپاہ ہمیشہ کی طرح ملک میں امن و سلامتی کی بقاء نیز ہوائی اڈوں کی حفاظت کے لئے انتظامیہ پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے پیش پیش ہے۔