عراقی وزیر دفاع اور شمخانی کی ملاقات / داعش کے خاتمے کے بعد سیکورٹی تعاون پر گفتگو متوقع


عراقی وزیر دفاع اور ان کے ہمراہ آںے والا وفد ایران کے قومی سلامتی کے مشیر کے ساتھ ملاقات کرے گا جس دوران دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی وزیر دفاع عرفان محمود عبد الغفور عبد اللہ الحیالی اور ان کا وفد اپنے تہران دورے کے دوران ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ ایڈمیرل علی شمخانی سے ملاقات کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے رہنما اس ملاقات میں خطے کی بحرانی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی روابط پر گفتگو کریں گے۔
اس ملاقات میں دونوں ممالک کے روابط کو مزید مضبوط اور دفاعی تعاون بڑھانے پر زور دیا جائیگا نیز تکفیری دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے اور داعش کے بعد عراق کی تعمیر نو جیسے مسائل پر زور دیا جائے گا۔