افغان حکام طاقت اور فریب کے ذریعے ملک پر حکومت کرنا چاہتے ہیں، سابق افغان مشیر


افغان قومی سلامتی کونسل کے سابق مشیر کا کہنا ہے کہ افغان حکام ملک میں اجارہ داری قائم کر کے عوام پر طاقت اور فریب کے ذریعے حکومت کرنا چاہتےہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے آریانا کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغان قومی سلامتی کونسل کے  سابق مشیر "رنگین دادفر سپنتا"  کا کہنا ہے کہ افغان حکام عوام کو دھوکہ دیکر طاقت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

افغان سابق مشیر کا کہنا ہے کہ حکام کی عوام فریبی اور ملک کے مسائل میں عدم دلچسپی نے افغانستان کو بہت سارے مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت، افغان عوام کے لئے قابل قبول نہیں ہے لہذا ملک کا سیاسی نظام پرامن طور پر تبدیل ہونا چاہئے۔

سپنتا کا کہنا ہے کہ افغانستان کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ موجود حکمران دھوکہ باز اور فریب کار ہیں۔

سابق مشیر کا مزید کہنا ہے کہ جب تک ملک کا سیاسی نظام درست نہیں ہوتا اور بیرونی مداخلتیں بند نہیں ہوتیں تب تک افغانستان میں حقیقی جمہوریت کا ہونا ممکن نہیں ہے۔