امریکہ نے مزید دو ایٹم بموں کا تجربہ کرلیا


امریکہ کے ایٹمی سلامتی کے قومی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن نے نیواڈا میں جدید قسم کے دو ایٹم بموں کا تجربہ کیا ہے۔

تسنیم نیوز نے ڈیلی پوسٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کے ایٹمی سلامتی کے قومی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن نے نیواڈا میں جدید قسم کے دو ایٹم بموں کا تجربہ کیا ہے۔

ایک ایسے وقت میں امریکہ نے دو جدید قسم کے ایٹم بموں کا کامیاب تجربہ کرنے کا اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جاری کشیدگی، پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

بی بارہ اکسٹھ، ایٹم بموں کو نیواڈا کے صحرا میں گرایا گیا اور امریکی حکام نے اسے کامیاب تجربہ قرار دیا۔

بی بارہ اکسٹھ ایٹم بم کی کارکردگی کو چیک کرنے کے لئے اسے ایف 15 جنگی طیارے کے ذریعے نیواڈا کے صحرا میں گرایا گیا۔

واضح رہے کہ واشنگٹن کی جانب سے ایٹمی دھماکے ایک ایسی حالت میں کئے گئے ہیں کہ اس سے قبل امریکی حکام نے اپنے اشتعال انگیز بیانات میں پیونگ یانگ کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے مزید میزائل تجربے کئے تو اسے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

خیال رہے کہ ڈیلی پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ نے ان ایٹم بموں کا تجربہ 8 اگست کو کیا تھا۔