بھارت کا براہموس سپر سونیک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ


بھارت نے براہموس سپر سونیک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت  کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے خبر دی ہے کہ براہموس سپر سونیک کروز میزائل کا یہ کامیاب تجربہ راجستھان کے پوکھرن رینج میں کیا گیا-

قبل ازیں تین ماہ پہلے بھارتی فضائیہ کے سوخوئی تیس ایم کے آئی لڑاکا طیارے کے ذریعے پہلی بار براہموس کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا- جمعرات کو میزائل کے تجربے کے موقع پر بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن بھی موجود تھیں-

ان کا کہنا تھا کہ میزائل صحیح طریقے سے اپنے ہدف پر جا کر لگا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سپر سونیک کروز میزائل براہموس کا راجستھان کے پوکھرن میں جمعرات کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تجربہ کیا گیا-

براہموس میزائل بھارت نے روس کے تعاون سے تیار کیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس کی رینج، چار سو کلومیٹر تک بڑھائی جا سکتی ہے-

گذشتہ برس میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رژیم نامی ادارے میں ہندوستان کی شمولیت کے بعد بھارت پر سے کچھ تکنیکی بندشیں ہٹائی گئی ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی میزائلی رینج اور زیادہ بڑھا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اسلحہ کے میدان میں زیادتر ٹیکنالوجی اسرائیل کی استعمال کررہا ہے جو آپس میں قریب اتحادی سمجھے جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل جیسے شیطانی قوتوں کے اتحاد کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلامی دنیا کی دو بڑی اور ناقابل تسخیر طاقتیں پاکستان اور ایران کا اتحاد ناگزیر ہے جو عالم اسلام کے دیرینہ مسائل کشمیر و فلسطین حل کرانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔