ایم ایم اے اقتدار میں آکر قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائے گی، سینیٹر سراج الحق


دہائیوں سے حکومت کرنے والے پاکستانی سیاستدانوں کو الیکشن آتے ہی قوم کے تمام مشکلات حل کرنا یاد آجاتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم گولی اور گالی کی سیاست پریقین نہیں رکھتے، منتخب ہونے کے بعد ایم ایم اے کی حکومت قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج تک حقیقی جمہوریت نہیں آئی۔

کرپٹ قیادت نے سازشوں کے ذریعے قوم کو مقروض کردیا، جس کےباعث قومی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، ان کے پاس کوئی وژن نہیں، آج پھروہ آپ سے ووٹ مانگنے آئیں گے۔

اقتدار میں آنے والوں سے عوام کو پوچھنا چاہیے کہ70سال میں انہوں نے ملک و قوم کو کیا دیا ہے؟ امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ قوم سچائی اور جھوٹ میں تمیز کرے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ وہ کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کا راستہ روکے،سراج الحق

ہم اقتدار میں آکر کرپٹ سیاست دانوں سے ایک ایک پائی کاحساب لیں گے، حلفیہ کہتا ہوں کہ حکومت ملی تو عافیہ صدیقی کو امریکی قید سے رہائی دلائیں گے۔