امریکی سنٹرل کمانڈ: ایران خلیج فارس میں ایک بڑی جنگی مشق کیلئے تیار ہے


ترجمان امریکی سنٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خلیج فارس میں ایک بہت بڑی جنگی مشق کی تیاری کررہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق این بی سی نے رپورٹ دی ہے کہ ترجمان امریکی سنٹرل کمانڈ ویلیم اربن نے ایران کی خلیج فارس میں ایک بہت بڑی جنگی مشق کیلئے تیاری کی خبر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہمیں اطلاعات وصول ہوئی ہیں کہ ایران کی خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور دریائے عمان میں بحری مشقوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔"

امریکی سنٹرل کمانڈ کے ترجمان نے کہا کہ "ہم اس معاملے پر نزدیک سے نظر رکھے ہوئے ہیں اور اپنے شراکت داروں کے ساتھ بین الاقوامی پانی کے ذریعے آزاد تجارت اور بحری بیڑوں کی آزادانہ نقل و حرکت کے حوالے سے تعاون کو جاری رکھیں گے۔