کراچی میں ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن جاری، مزید17 شرپسند اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار


پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر کراچی میں ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  کراچی میں رینجرز اور پویس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق رینجرز نے محمود آباد اور فیروز آباد کے علاقے سے 6 ملزمان محمد زاہد، اسلم، محمد شاکر، امین، سعد اور شاز علی بن عباس کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم شاز کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا جبکہ دیگر پانچ ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ،پیرآباد پولیس نے منظور حسین مگسی اور حسن کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

سرسید پولیس نے جعفرحسین کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی، بن قاسم پولیس نے ایرانی ڈیزل کی سپلائی میں ملوث ملزم نیاز علی کوگرفتار کر کے 4 ہزار لٹرز ایرانی ڈیزل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ماڑی پور پولیس نے فرید بلوچ کو گرفتار کر کےمنشیات برآمد کرلیبریگیڈ پولیس نے لائیزایریا میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کاشف عرف برگر کو گرفتارکر کے منشیات برآمد کرلی ، سرجانی پولیس نے دو ملزمان رضوان عرف دادا اور عاطف، بلوچ کالونی پولیس نے عادل اور قاسم کو گرفتار کر لیا۔

کھارادر پولیس نےطاہر کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔

خیال رہے کہ کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار، شرپسندوں کو گرفتار کرکے عدالتوں کے حوالے کرتے ہیں لیکن عدالتیں عدم شواہد کی بنا پر ملزموں کو کچھ مدت کے بعد رہا کرتی ہیں۔

شہریوں کا شکوہ ہے کہ آئے روز کسی نہ کسی علاقے میں شرپسند گرفتار ہونے کی خبریں آتی ہیں لیکن کسی کو سزا کی کوئی خبرنہیں آتی ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے حوصلے پست ہونے کے بجائے بڑھ جاتے ہیں۔