شمالی بلوچستان اورکوئٹہ میں شدید سردی کی لہر


کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی شدید سردی کا راج ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے مطابق، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ شہر میں بھی سردی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جہاں کا درجہ حرارت منفی 5 تک گر گیا ہے۔

اس کے علاوہ قلات میں منفی 7 اور دالبندین میں منفی ایک ڈگری تک گر گیا ہے جب کہ خضدار میں منفی 2 اور ڑوب میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں بھی بارش کا امکان نہیں ہے۔