ترک فضائیہ کا شام پر حملہ، 15 افراد جاں بحق متعدد زخمی


شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترک فوج کی فضائی کارروائی میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق شمال مشرقی شام میں ترکی نے فوجی فضائی حملے شروع کر دئیے۔

ذرائع کے مطابق ترک طیاروں کی بمباری سے 15 افراد ہلاک اور بہت سے زخمی ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے برطانوی وزیر خارجہ ڈومنک راب نے ترک حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی یک طرفہ کارروائی ناقابل قبول ہے۔ شام میں ترکی کی یک طرفہ فوجی کارروائی پر شدید تشویش ہے۔

ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ ترک فوجی اقدام سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہو گا اور انسانی مصائب میں اضافہ اور داعش کے خلاف پیشرفت کو نقصان پہنچانے کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے آپریشن سینٹر میں کارروائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن شام کی جغرافیائی وحدت کا تحفظ کرے گا اور مقامی لوگ دہشت گردوں سے آزاد ہوں گے۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی ترکی کردوں کے خلاف فوجی کارروائی کرتا رہا ہے۔ کردوں کے اتحادی امریکا نے بھی اپنے حلیف سے منہ پھیر لیا ہے جس پر حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بیان دی تھا کہ امریکا قابل بھروسہ نہیں ہے۔ جو بھی امپیکا سے لو لگاتا ہے وہ ایسے ہی ذلیل و خوار ہوتا ہے۔