یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں 5 سعودی فوجی ہلاک


یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر ہونے والی جھڑپوں میں 5سعودی فوجی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی حکام نے یمن سرحد پر اپنے 5فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ''واس'' نے خبر دی ہے کہ جیزان میں یمنی فورسزکے ساتھ جھڑپوں میں 5سعودی اہلکار مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ واس نے خبرکی تفصیل بتانے سے گریز کیا ہے۔

یمنی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ نے سعودی اتحادی افواج کے متعدد اہلکار مارے جانے کی خبر دی تھی۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ کارروائی کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔