جوہری معاہدے میں کمی کےچوتھے مرحلے کا نفاذ کل سے ہوگا، صدر روحانی


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے جوہری معاہدے پر صحیح عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ایران معاہدے میں کمی کے چوتھے مرحلے کا نفاذ کررہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آزادی انوویشن فیکٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جوہری معاہدے میں کمی کے چوتھے مرحلے کے نفاذ کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دوست ممالک اور 4+1 کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہماری نئی سرگرمیوں کی نگرانی عالمی جوہری ایجنسی کرےگی۔

انہوں نے کہا جب پورپی ممالک اپنے وعدوں پر عمل درآمد کریں گے تو ہم چوتھے مرحلے سے دستبردار ہونگے اور جیسے ہی یورپی ممالک وعدے پورے کریں گے تو ہم بھی اپنے وعدوں کی طرف لوٹ آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فردو جوہری تنصیبات میں بدھ کے روز ہمارے چوتھے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔