باغِ کتاب؛ 25 ہزار مربع میٹر پر محیط تہران میں دنیا کا سب سے بڑا کتابخانہ

عصر حاضر میں دنیا کے سب سے بڑے کتاب گھر اور بک اسٹالز نیویارک کے بارنر اور نوبل ہیں جو 14300 مربع میٹر پر محیط ہیں۔ اس کے بعد پورٹ لینڈ میں پاویل کا رقبہ 6300 مربع میٹر ہے اور تیسرے نمبر پر نیویارک میں واقع اسٹرینڈ کتابخانہ ہے جو 5 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے۔ قابل توجہ بات یہ ہے کہ 25 ہزار مربع میٹر میں پھیلا "تہران باغِ کتاب" دنیا کی پہلی، دوسری اور تیسری بک ایجنسیوں کے مجموعی رقبے کے برابر ہے۔