عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کے زیر سایہ ہزاروں یمنی بچوں کا قتل عام/ امریکہ اور سعودیہ کی یمن میں خاموش جنگ/ یہاں ہر 35 سیکنڈ میں ایک بچہ وبا کا شکار ہوجاتا ہے، ایک ایسی وبا جس نے یمن کو ایک بہت بڑے انسانی المیہ کے کنارے لاکر کھڑا کردیا ہے، یہ دراصل امریکہ اور سعودیہ کی حیاتیاتی جنگوں میں سے ایک ہے۔ عالمی سطح پر اکثر ذرائع ابلاغ اور انسانی حقوق سے وابستہ کارکنان سعودی عرب کو اس حیاتیاتی جنگ کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں جس میں امریکہ براہ راست ملوث ہے۔

1 / 1