ایران کے مختلف شہروں میں آج بروز بدھ انقلاب اسلامی کی حمایت میں نکالے جانے والی ریلیوں نے ثابت کردیا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصر اسلامی نظام کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ واضح رہے کہ ایران کے مراجع عظام تقلید، عدلیہ، فوج اور دیگر قومی اداروں کے سربراہان سمیت سیاسی و مذھبی شخصیات نے عوام سے اسلامی نظام کی حمایت میں ریلیاں نکالنے کی اپیل کی تھی جس پر پوری قوم سڑکوں پر امڈ آئی۔

1 / 1