مقبوضہ کشمیر؛ تشنہ لب نمازیوں پر بھارتی فوج کی بربریت

رمضان کے بابرکت مہینے کے آغاز پر دنیا کے دیگر مقامات کی طرح مقبوضہ کشمیر کے مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی قرآن کریم کی قرات اور تفاسیر کے مراسم شروع ہوجاتے ہیں، بھارتی فورسز نے گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد تشنہ لب روزہ داروں کو موقع ملتے ہی جارحیت کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے 20 سے زائد نوجوانوں کو زخمی اور متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔