’ٹرک آرٹ‘ پاکستان کی ایک منفرد پہچان

 پھر جب ٹرک آئے تو ٹرک پر رنگ و روغن کا کام ہونے لگا اور پھول پتیاں غرض کہ ہر قسم کے ڈیزائن، انسانی شکلیں اور مختلف تحریروں پر مبنی مختلف رنگوں کا استعمال کرکے یہ آرٹ 'ٹرک آرٹ' کی صورت میں ڈھل گیا ٹرک آرٹ کی محنت سے پرانے سے پرانے ٹرک کو بھی ایسے خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے کہ یہ تمام ٹرک نئے جیسے معلوم ہوتے ہیںکراچی میں ٹرک تیار کرنے کے آرڈرز مختلف شہروں اور صوبوں سے بھی آتے ہیں جس میں آزاد کشمیر، بلوچستان، اندرونِ سندھ اور پنجاب وغیرہ شامل ہیں ایک مکمل ٹرک آرٹسٹ بننے میں کم از کم 4 سال کا عرصہ لگتا ہےجبکہ برانڈ نیو ٹرک تیار کرنے پر لاکھوں روپے خرچہ آتا ہے  ایک ٹرک کو تیار کرنے میں ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے لگ جاتے ہیں باقی ٹرک کے سائز اور کام پر منحصر ہے​اس سے پہلے یہ کام گھوڑا گاڑی اور اونٹ گاڑیوں پر ہوا کرتا تھا ایک ٹرک کی تیاری میں ایک سے دو ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے جس میں دس سے بارہ مزدور کام کرتے ہیں