صدر کا سعودی شاه کی طرف سے افطار پارٹی میں شرکت


صدر کا سعودی شاه کی طرف سے افطار پارٹی میں شرکت

صدر ممنون حسین نے سعودی شاہ سے ملاقات کے علاوہ، ملک سلمان کی طرف سے غیرملکی شخصیات کو دی گئی افطارپارٹی میں بھی شرکت کی

خبررساں ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، صدر پاکستان ممنون حسین نے اپنے سعودی عرب دورے کے دوران سعودی بادشاہ ملک سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے غیرملکی شخصیات کو دی گئی افطارپارٹی میں شرکت کی۔

یہ ایسے حالات میں ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی بھی آج کل سعودی دورے پر گئے ہوئے ہیں۔

سعودی شاہ کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں مختلف ممالک بشمول کوموروس، صومالیہ، ماریشس، ملائیشیا، ترکی کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

صدر پاکستان نے سعودی شاہ سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے صدور سعودی حکومت کیساتھ افغان مفاہمتی عمل کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے۔

سعودی حکومت افغانستان جہاد میں روسی افواج کی مداخلت کے زمانے سے اہم کردار ادا کرتا آرہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری