چترال میں شدید بارش اور سیلابی ریلے سے 43 افراد جان بحق

خبر کا کوڈ: 1120958 خدمت:
بارش شدید باران و سیل

چترال کے علاقے مستوج میں شدید بارش اورسیلابی ریلے کے باعث کئی مکانات بہہ گئے ہیں جس میں 43 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چترال کے علاقے مستوج میں شدید بارش اورسیلابی ریلے کے باعث درجنوں  مساجد اور مکانات بہہ گئے ہیں۔

سیلابی ریلے میں 45 افراد بہہ کر جاں بحق ہوگئے

پاک فوج اورچترال لیویز کے اہلکاروں نے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری تفصیل کے مطابق سیلابی ریلے میں ایک مسجد، ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ اور 7 مکانات بہہ گئے  اور 31 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے جب کہ متعدد کو جزوی نقصان پہنچا۔

وزیراعظم نواز شریف نے سیلابی ریلے کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو صورت حال سے آگاہ رکھنے کا بھی حکم دیا ہے.

    تازہ ترین خبریں
    گردشگری
    خبرنگار افتخاری