آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کی منسوخی بحرین اور اسرائیل کے خفیہ تعلقات کا نتیجہ ہے، امیرعبداللہیان


آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کی منسوخی بحرین اور اسرائیل کے خفیہ تعلقات کا نتیجہ ہے، امیرعبداللہیان

بحرین میں سابق ایرانی سفیر نے معروف عالم دین کی شہریت کی منسوخی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مانامہ حکومت کا یہ اقدام بحرین اور صیہونی حکومت کے خفیہ تعلقات کا نتیجہ ہے جس سے آل خلیفہ کے بادشاہی نظام کو شدت کے ساتھ دهچکا لگے گا

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسین امیرعبداللہیان بحرین میں سابق ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی معروف بحرینی عالم دین کے ساتھ ملاقات کے دوران پتہ چلا کہ وہ نہایت فہیم، جلیل القدر، ثابت قدم اور جمہوری اقدار پر پختہ یقین رکھنے والے عالم دین ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ شیخ عیسی قاسم خطے کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیشہ سے معاشرے کے حقایق بیان اور اس ضمن میں واضح موقف اپنا لیتا تھا۔

بحرین میں سابق ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ شیخ عیسی قاسم نے نوجوانوں کو تشدد کا سہارا لینے سے ہمیشہ کے لئے روکے رکھا۔

امیر عبداللهیان جو کہ ایرانی وزیر خارجہ کے عربی اور افریقی ممالک کے امور میں سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں، نے تاکید کی ہے کہ بحرینی بادشاہ کے اس اقدام کی وجہ سے یہ ملک عوام کے ساتھ نمٹنے کے نئے داخلی بحران میں داخل ہوگا جو کہ حکومت اور عوام کے درمیان فاصلوں میں مزید اضافہ کرے گا۔

انہوں نے توضیح دی کہ ایسا لگتا ہے کہ بحرینی حکومت کے یہ فیصلے مانامہ حکمرانوں کے غیروں پر انحصار اور غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ خفیہ تعلقات کا نتیجہ ہے جو آل خلیفہ کی بادشاہی کو شدت کے ساتھ متاثر کرے گا۔

بحرین میں ایران کے سابقہ سفیر نے کہا کہ بحرینی حکومت کو یہ جاننا چاہئے کہ مسایل کا حل صرف اور صرف سیاسی طریقے سے ممکن ہے اور اسطرح کے غیر معقول اقدامات حکومت اور عوام کے درمیان موجودہ بحران کو ہرگز حل نہیں کرسکتے۔ آل خلیفہ کو چاہئے کہ غیروں کی بجائے اپنی قوم پر انحصار کرے۔

بحرین کے عوام اور سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کے ظالم شاہی حکومت کے اقدام کی مذمت جاری ہے اور اس ظالمانہ فرمان کے نتائج کی جانب سے آل خلیفہ حکومت کو خبردار بھی کیا گیا ہے۔

مانامہ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق بحرین کے انقلابی نوجوانوں کی چودہ فروری نامی تںظیم نے اس سے قبل ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کی منسوخی کا مقصد ملک میں مذہبی اور فرقہ وارانہ جنگ شروع کرا نا ہے۔

اس تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت اس قسم کے اقدامات، اپنے امریکی اور برطانوی آقاؤں کے حکم پر انجام دے رہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری