ہندوستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 40 افراد جاں بحق


ہندوستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 40 افراد جاں بحق

اگرچہ ہندوستان کی شمالی ریاست اتراکھنڈ کے مقامی حکام نے بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 18 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے لیکن آزاد ذرائع نے مختلف حادثات میں 40 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر دی ہے

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی شمالی ریاست اتراکھنڈ کے مقامی حکام نے بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 18 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ اس تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند ہوگئی ہیں اور انتظامیہ نے لوگوں کو حفاظتی اقدام کے تحت علاقے خالی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ریاست اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ کے ترجمان اوم پرکاش ستی کا کہنا تھا کہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں، اور انھوں نے ساتھ ہی بتایا کہ ریاست کے دور دراز علاقوں چمولی اور پیتھوراگ کی صورت حال انتہائی خراب ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو حفاظتی مقامات پر پہنچانے کیلئے ریلیف آپریشن جاری ہے، لیکن حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریاوں میں سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔

یہ ایسے حالات میں ہے کہ آزاد ذرائع نے ہندوستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 40 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر دی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری