عراق خودکش حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 213 تک پہنچ گئی


عراق خودکش حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 213 تک پہنچ گئی

عراقی دارالحکومت بغداد کار بم دھماکے میں ابھی تک 213 افراد شہید، 200 سے زائد زخمی ہوئے ہےں جبکہ اس ملک کے وزیر اعظم نے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے معروف تجارتی مرکز پر داعش کے خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 213 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

عراقی ذرائع کے مطابق دھماکہ ایک گاڑی میں نصب بارودی مواد کے ذریعے ضلع کارادہ کی امام بارگاہ عبدالرسول کے قریب ایک پر ہجوم بازار میں کیا گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس حملے کو رواں برس کی خطرناک ترین کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔

دہشت گردوں نے ضلع کارادا کے معروف تجارتی مرکز کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہاں عید کی خریداری کے لیے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے 3 روزہ یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

یہ حملہ عراقی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے داعش سے فلوجہ کا قبضہ چھڑانے کے ایک ہفتے بعد ہوا ہے، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔

داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ عراقی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشن کا رد عمل ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری