مدینہ منورہ اور قطیف میں 3خودکش دھماکے، 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک


مدینہ منورہ اور قطیف میں 3خودکش دھماکے، 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ اور قطیف میں مساجد کے قریب 3 خودکش دھماکوں کے نتیجے میں5 افراد جان بحق ہوئے ہیں جن میں 4 سیکیورٹی اہلکار اور ایک خودکش بمبار شامل ہیں

تسنیم نیوز ایجنسی: عرب نیوز چینل العربیہ کے مطابق، مدینہ منورہ میں مسجد نبوی اور جنت البقیع کے درمیان قائم سیکیورٹی ہیڈکوارٹر پر ایک خود کش بمبار نے خود کو زور دار دھماکے سے اڑا لیا ہے۔

خودکش حملہ آور مسجد نبوی میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران سیکیورٹی چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار جان بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اس کے علاوہ  سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں بھی مسجد کے قریب خودکش حملہ ہوا ہے جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

سعودی میڈیا کی جانب سے آنے والی رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے مدینہ منورہ اور قطیف میں 3 دھماکوں کی تصدیق کردی ہے.

خیال رہے کہ کئی دہائیوں سے یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ سعودی عرب خطے کے دہشت گرد گروہوں کی مالی معاونت کرتا آرہا ہے۔

اس سلسلے میں امت مسلمہ کے ہمدردوں نے کئی مرتبہ سعودی عرب کو خبردار کیا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے باز آجائے جس سے اسلامی برادری میں تفرقہ اور نفرت میں اضافہ ہو لیکن آج مشاہدہ کیا جاتا ہے کہ وہی دہشت گرد گروہ خود سعودی عرب کے گلے کا پھاندا بن چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری