پاکستان بھر کے علماء کا نماز عید کے خطبات میں وحدت مسلمین سے اظہار یکجہتی


پاکستان بھر کے علماء کا نماز عید کے خطبات میں وحدت مسلمین سے اظہار یکجہتی

پاکستان بھر میں شیعہ و سنی علماء نے نماز عید کے خطبات میں دنیا بھر میں جاری امریکی و سعودی دہشتگردی کی مذمت کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں جاری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شیعہ ٹارگٹ ؛کلنگ پر بھو ک ہڑتال تحریک کی بھر پور حمایت کی ہے

تسنیم نیوز ایجنسی: ملک بھر میں نماز عید کے خطبات میں دنیا بھر میں جاری امریکی و سعودی دہشتگردی کی مذمت کے ساتھ ساتھ ملک پاکستان میں جاری مجلس وحدت مسلمین کی بھو ک ہڑتال تحریک سے اظہار یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔

ملک بھر میں شیعہ و سنی علمای کرام نے اپنے خطابات میں تاکید کی کہ وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ظلم کے خلاف میدان عمل میں ہیں لہذا عوام کو چاہئے کہ ملک بھر میں مختلف مکاتب فکر پر ہونے والے مظالم کے خلاف اس عالم باعمل کا ساتھ دیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے مذہبی رہنماؤں کے علاوہ سیاسی پارٹیوں کے اعلی رہنماؤں نے بھی وحدت مسلمین کے بھوک ہڑتال کیمپ کے دورے کرکے شیعوں کی ٹارگٹ کلنگ پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے احتجاج کی بھرپور حمایت کی ہے۔

ان سیاسی جماعتوں میں پیپلز پارٹی، عوامی تحریک، تحریک انصاف اور ام کیو ام قابل ذکر ہیں۔

اسی طرح سیاسی و مذہبی جماعتوں سنی تحریک، جمعیت علمای اسلام نیازی گروپ، انجمن طلبای اسلام اور دیگر نے بھی وحدت مسلمین کے بھوک ہڑتال سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کی 53 روزہ قانونی اور جائز احتجاج پر حکمرانوں کا ٹس سے مس نہ ہونا بے حسی کی انتہا ہے جبکہ حکومت کو ہزاروں شیعوں کے قتل عام کا جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں کے نزدیک مظالم کے شکار عوام کے احتجاج کی کوئی وقعت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام جب تک اپنے مقتولوں کی لاشیں اٹھا کر حکمرانوں کے گھروں یا پارلیمنٹ کے باہر دھرنے نہ دیں، ایف آئی آر تک درج نہیں ہوتی۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ اس ظلم کے نظام نے کمزور کو انصاف سے محروم کر رکھا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری