پاکستانی شہری سعودی عرب میں محصور؛ بھوک اور بیماریوں سے چار افراد جان بحق


پاکستانی شہری سعودی عرب میں محصور؛ بھوک اور بیماریوں سے چار افراد جان بحق

سعودی عرب کے شہر دمام کے ایک کیمپ میں محصور سینکڑوں پاکستانی شہری جو عرصہ چھ ماہ سے شہری اقامہ اور تنخواہیں سے محروم ہیں، سخت بھوک اور مختلف بیماریوں کا سامنا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کم از کم چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

تسنیم نیوز ایجنسی: پاکستانی میڈیا کے مطابق، سعودی عرب کے شہر دمام میں تقریبا پانچ سو پاکستانی شہری اقامہ نہ دیئے جانے کے سبب ایک کیمپ میں قیدیوں کی مانند محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق " سعد گروپ کمپنیز " کی طرف سے اقامہ جاری نہ ہونے کے سبب یہ لوگ قیدیوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔

ڈیلی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، ان لوگوں کو ‏عرصہ چھ ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں اور کھانے پینے کی اشیا اور ادویات ختم ہونے کے سبب چار افراد جان بحق ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب کے شہر دمام میں محصور پاکستانی شہریوں کا دل کا دورہ پڑنے سے چار ہلاکتوں پر کہنا تھا کہ یہ سعودی حکومت کی بے حسی اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔

پاکستانی شہریوں کا کہنا تھا کہ انہیں فورا اس کیمپ سے نکالا جائے کیونکہ وہ صرف اور صرف بھوک کی شدت سے مر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی اس خبر کی تائید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ دمام میں پھنسے افراد کی مدد کے لئے سعودی حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ تمام پاکستانی شہری سعد گروپ آف کمپنیز میں ملازمت کر رہے تھے اور انہیں کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔ متعلقہ سعودی حکام نے اس سلسلے میں مکمل طور پر سکوت اختیار کر رکھا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری