پاکستان کا دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے عالمی تعاون پر زور


پاکستان کا دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے عالمی تعاون پر زور

مشیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے اتحاد اور تعاون سے ہی دہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ وارسا میں اگلا نیٹو سربراہ اجلاس دہشت گردی اور بدامنی کی لہر اور جاری تنازعات کے طویل پس منظر میں ہورہا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، مشیر خارجہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردی کے خلاف ملک کے دوسرے حصوں میں مربوط کارروائیاں انتہائی کامیاب رہی ہیں اور ان کے ثمرات پاکستان کے عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری خدمات کے اعتراف کو سراہتا ہے۔

سرتاج عزیز کہا کہ گزشتہ ہفتے ترکی، عراق، افغانستان، بنگلادیش اور سعودی عرب میں حملے ہوئے جب کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری کو متحد ہونا پڑے گا کیوں کہ عالمی برادری کے اتحاد سے ہی دہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے ۔

سرتاج عزیزنے کہا ہمیں توقع ہے کہ افغانستان میں امن عمل میں سہولت پیدا کرنے کی ہماری مسلسل کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی کارروائیوں کے ثمرات سے بھی افغان امن عمل میں مدد ملے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری