یمن کے سعودی نواز وفد نے انصاراللہ کے ساتھ امن مذاکرات پر پابندی عائد کردی


یمن کے سعودی نواز وفد نے انصاراللہ کے ساتھ امن مذاکرات پر پابندی عائد کردی

یمن کی مستعفی حکومت کے سعودی نواز وفد نے انصاراللہ کے ساتھ امن مذاکرات پر پر پابندی لگا دی ہے جس کا اگلا دور اسی ماہ کے وسط میں کویت میں ہونے والا تھا

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے مستعفی حکومت کے ایک ذرائع نے (الحیات) اخبار کو بتایا ہے کہ یمنی حکومت کا سعودی نواز وفد جو انصاراللہ کے ساتھ آیندہ ہفتے کویت میں گفتگو کرنے والا تھا، امن مذاکرات کے اگلے دور میں شرکت نہیں کریگا۔

یمن کے سعودی نواز وفد نے مذاکرات میں عدم شرکت کو یمنی مستعفی حکومت کی طرف سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمایندہ برائے یمن اسماعیل ولد الشیخ احمد کے روڈ میپ پر اعتراض قرار دیا۔

خیال رہے کہ یمن کے سعودی نواز وفد نے امن مذاکرات کے دوران دعوی کیا ہے کہ یہ روڈ میپ غیر پرحقایق پر مبنی، متعصب اور انصاراللہ کی طرفدار ہے اور امن مذاکرات کے 3 اصول یعنی سیکیورٹی کونسل کا 2216 معاہدہ، خلیج فارس ممالک کی شراکت اور نیشنل کانفرنس کے نتایج کا لحاظ نہیں رکھتا۔

یہ ایسے حالات میں ہے کہ اقوام متحدہ میں یمن کے خصوصی نمایندے نے اس ملک میں جنگ کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی کونسل کے 2216 معاہدے کے مطابق ایک روڈ میپ اور ایک قومی حکومت کے قیام کی تجویز دی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری