اسامہ کے بیٹے کا امریکہ سے بدلہ لینے کا اعلان

خبر کا کوڈ: 1127015 خدمت: دنیا
حمزة بن لادن

اسامہ کے بیٹے حمزہ بن لادن نے ایک آڈیو پیغام میں امریکہ سے اپنے والد کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب اسامہ ہیں جبکہ امریکہ اور اتحادی ممالک کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور مسلم ممالک پر حملوں کا جواب بهی دیا جائے گا

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد گروہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن نے امریکہ سے بدلہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

حمزہ بن لادن نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم سب اسامہ ہیں۔

روزنامہ امت کے مطابق، حمزہ نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک پر حملے جاری رکھیں گے۔ فلسطین، افغانستان،شام، عراق، یمن، صومالیہ اور دیگر اسلامی ممالک کے عوام کے خلاف آپریشنز کے جواب میں امریکہ کو ہدف بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کی جانب سے اسامہ کا بدلہ شخصی نہیں بلکہ یہ دراصل ان لوگوں کا بدلہ ہے جو اسلام اور مسلمانوں کا دفاع کرتے ہیں۔

دہشت گرد گروہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکی فورسز نے 2 مئی 2011ء کو ایبٹ آباد میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران قتل کردیا تھا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری