بحرین کی جمعیت وعد کے سابق سیکریٹری جنرل کی آزادی


بحرین کی جمعیت وعد کے سابق سیکریٹری جنرل کی آزادی

آل خلیفہ کی حکومت بحرین کی جمعیت وعد کے سابق سیکریٹری جنرل کو رہا کرنے جارہی ہے جسے سیاسی نظام کی تبدیلی کے لئے طاقت کے استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، آل خلیفہ کی حکومت جس نے حالیہ واقعات میں سیاسی مخالفین کے خلاف تشدد میں اضافہ کیا ہے، آج (پیر) کو جمعیت وعد کے سابق سیکریٹری جنرل ابراہیم شریف کو رہا کرنے والی ہے۔

خیال رہے کہ بحرین کی جمعیت وعد کے سیکریٹری جنرل رضی الموسوی نے اس جماعت کے سابق سیکریٹری جنرل ابراہیم شریف کی گرفتاری کے خلاف اتوار کے دن اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابراہیم شریف کی گرفتاری سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بحرین میں آزادی کی سطح کم ہوئی ہے-

انہوں نے کہا تھا کہ بحرینی حکومت ابراہیم شریف کو پیر کے عصر تک آزاد کردے گی۔

الموسوی نے مزید کہا کہ شریف کو 12 جولائی 2015 کو گرفتار کیا تھا اور اسکی سزا 11 جولائی 2016 کو ختم ہونے والی ہے۔

بحرین کے سیکیورٹی حکام نے ابراہیم شریف کو نظام سے نفرت کی حوصلہ افزائی اور اسکی اہانت کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری