بھارتی ہائی کمشنر کی کشمیریوں کی شہادتوں پر دفتر خارجہ طلبی


بھارتی ہائی کمشنر کی کشمیریوں کی شہادتوں پر دفتر خارجہ طلبی

سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھارتی ہائی کمشنر کو مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادتوں پر پاکستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا ہے

تسنیم نیوز ایجنسی: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

اکسپریس کے مطابق، سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھارتی ہائی کمشنر کو مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادتوں پر پاکستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا اور احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا ہے۔

سیکریٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کسی صورت قبول نہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ معصوم کشمیریوں کا قتل عام بند کیا جائے۔

اس موقع پر سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کی جس سے 30 کشمیری شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔

واضح رہےکہ بھارتی فوج کے ہاتھوں تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں احتجاجی لہر زور پکڑ گئی ہے جب کہ قابض فوج کی بربریت میں اب تک 30 کشمیری شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری