افغان پناہ گزینوں کی باعزت واپسی کا وقت آگیا ہے


افغان پناہ گزینوں کی باعزت واپسی کا وقت آگیا ہے

پاکستانی ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر نے کہا ہے کہ تیس لاکھ افغان پناہ گزین کئی عشروں سے یہاں مقیم ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ انہیں واپس بھیجا جائے کیونکہ وہ ملکی معیشت پر بوجھ ہیں

تسنیم نیوز ایجنسی: ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان پناہ گزینوں کی انکے اپنے ملک باعزت واپسی کا خواہش مند ہے۔

پی ٹی وی سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تیس لاکھ افغان پناہ گزین کئی عشروں سے یہاں مقیم ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ انہیں واپس بھیجا جائے کیونکہ وہ ملکی معیشت پر بوجھ ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق، انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کا ادارہ تیس لاکھ میں سے صرف پندرہ لاکھ رجسٹرڈ پنا ہ گزینوں کو امداد فراہم کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حامد کرزئی کی حکومت نے پاکستان سے پناہ گزینوں کی واپسی کے لئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی تاہم موجودہ افغان صدر اشرف غنی نے اس سلسلے میں کچھ یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان کی پناہ گزینوں کے لیے خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے اور ان کی باعزت واپسی کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ کابل حکومت نے عرصہ پہلے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ افغان پناہ گزینوں کی قانونی حیثیت میں 2020ء تک توسیع دی جائے لیکن حکومت پاکستان نے اس میں فقط 2016ء کے آخر تک توسیع دی ہے۔

افغان پناہ گزینوں کی معینہ مدت روان سال 30 جون کو ختم ہوگئی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری