تہران نے فرانس کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر لیا


تہران نے فرانس کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر لیا

پیرس میں منافقین کی دہشت گرد گروہ کی طرف سے ایک سیمنار منقعد کرنے پر ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں فرانس کے سفیر کو طلب کر لیا

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیرس میں منافقین کے دہشت گرد ٹولے کو سیمنار منعقد کرنے کی اجازت دینے پر ایرانی وزارت خارجہ کے مغربی یورپ کےڈائریکٹر جنرل ابولقاسم دلفی نے فرانس کے سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مغربی یورپ کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ اس گروہ کے ہاتھ ایرانی عوام کے خون سے آلودہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد ٹولے جیسے طالبان، القاعدہ اور داعش کے بانی اور ان کا باپ اور صہیونیوں کے شریک ٹولے کی طرف سے فرانس کی سرزمین پر منعقدہ سیمنیار میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نازیبا اور غیر معقول بیانات کا اظہار کرنا، تہران کے لئے ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے پروگرام کے انعقاد کی اجازت دینا جو کسی ملک کی توہین کا سبب بنتا ہو، بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے ۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری