داعش نے فرانس ٹرک حملے کی ذمہ داری قبول کرلی


داعش نے فرانس ٹرک حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک ڈرائیور نے فرانس کے قومی دن کی تقریبات میں شریک افراد پر ٹرک چڑھادیا تھا، جس کے نتیجے میں 84 افراد جاں بحق جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد ٹولے داعش نے قبول کر لی ہے

تسنیم نیوزایجنسی نے خبر رساں ادارے ایسوشیٹڈ پریس (اے پی) کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ جس شخص نے فرانسیسی شہر نیس میں آتش بازی کے مظاہرے میں شریک افراد پر ٹرک چڑھایا، وہ ان کا 'سپاہی' تھا۔

داعش کی جانب سے یہ بیان سوشل میڈیا پر پھیل گیا ہے تاہم اس میں حملہ آور کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

فرانسیسی حکام کی جانب سے حملہ آور کی شناخت 31 سالہ تیونس نژاد محمد لہوئیج بوہلل کے نام سے کی گئی ہے.

دوسری جانب، نیس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کے ساتھ ساتھ دعائیہ تقریبات بھی منعقد کی جارہی ہیں، جبکہ فرانس میں 3 روزہ سوگ منایا جارہا ہے۔

واقعے کے بعد فرانس کے وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم دہشت گردوں کے ساتھ جنگ میں مصروف ہیں۔

یاد رہے انسان دشمن دہشت گرد ٹولہ داعش، دنیا کی بڑی طاقتوں کا ایجاد کردہ ہے اور اب اس کا خمیازہ خود ان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری