دیر بالا میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق


دیر بالا میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے دیربالا میں ایک وین پر بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بم دھماکہ ایک وین میں پہلے سے نصب شدہ ریموٹ کنٹرول بم کے پھٹنے سے اس وقت ہوا جب وین دیربالا کے علاقے شیرین گال سے ڈوگ درہ کے نزدیک پہنچ گئی تھی۔

وین میں سوار 7 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

شیرین  گال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او گل فضل نے اس افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بم دھماکے کے

بعد لاشوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، وین میں نصب بم، ریموٹ کنٹرول تھا جس کا ہدف امن کمیٹی کے سربراہ تھے۔

واضح رہے کے امن کمیٹی کے سربراہ محمد خان اس دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل بھی دیر کے مختلف علاقوں  بن درہ، نصرت درہ، سونائی درہ  میں ہونے والے  بم دھماکوں میں دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور مقامی افراد کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری