نیتن یاہو کی حزب اللہ کو 33 روزہ جنگ کی سالگره کے موقع پر دھمکیاں


نیتن یاہو کی حزب اللہ کو 33 روزہ جنگ کی سالگره کے موقع پر دھمکیاں

اسرائیلی وزیراعظم نے حزب اللہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس مقاومتی گروہ نے جنوبی سرحد پر حملہ کرنے کی کوشش کی تواسرائیل اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سےنمٹے گا۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے ڈیلی اسٹار سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے حزب اللہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس گروہ نے جنوبی سرحد پر حملہ کیا تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔

نیتن یاہو کا یہ بیان لبنان اور اسرائیل کے درمیان 2006ء کی جنگ کی دسویں سالگرہ کے موقع پر سامنے آیا ہے۔

اسی مہینے کے اوائل میں ایک اسرائیلی عہدہ دار کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے پاس 1لاکھ بیس ہزار میزائل ہیں جوکہ سب کے سب مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو آسانی سے نشانہ بناسکتے ہیں۔

صیہونی عہدیدار نے مزید کہا کہ میزائلوں کی تعداد 10 سال پہلے کے مقابلے میں سات گنا زیادہ ہو گئی ہے۔

یاد رہے اس 33 روزہ جنگ میں 160 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے جبکہ تقریبا 1200 لبنانیوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے صیہونیوں کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری