امید ہے عراق میں سعودی مداخلت کا سدباب کیا جائے گا


امید ہے عراق میں سعودی مداخلت کا سدباب کیا جائے گا

عراقی وزیر خارجہ نے اپنے ملک میں سعودی فوجی مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے اس مسئلے کے سدباب کے حوالے سے کوئی مستقل حل تجویز کیا جائے گا۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ واشنگٹن میں امن کے امریکی انسٹی ٹیوٹ میں عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے عراق کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا: عراقی حکومت نے بغداد اور ریاض کے درمیان سفارتی تعلقات کو آگے بڑھانے اور سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لئے بہت کوشش کی ہے۔

عراق کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکمرانوں کی بغداد کے بارے میں بعض بیانات حیرت انگیز اور افسوسناک ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ریاض کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے لئے عراق نے ہر قسم کے منفی بیانات سے گریز کیا ہے۔

جعفری نے بغیر تفصیل کے کہا کہ عراق کو امید ہے سعودی فوجی مداخلت اور اس ملک کے حکام کی جانب سے ہر قسم کے منفی بیانات کا جلد از جلد خاتمہ کیا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری