بحرین؛ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ہمدردوں پر آل خلیفہ سکیورٹی فورسز کا دھاوا


بحرین؛ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ہمدردوں پر آل خلیفہ سکیورٹی فورسز کا دھاوا

آل خلیفہ کے سیکیورٹی فورسز نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے اردگرد موجود مظاہرین کے اجتماع پر دھاوا بول دیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ حکومت کے جلاد فورسز نے بے دردی کے ساتھ حملہ کیا ہے۔

کفن پوش دینی علماء کی قیادت میں، ہزاروں کی تعداد میں بحرینی عوام آیت الله عیسی قاسم کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے دھرنا دینے کی غرض سے الدراز چوک کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

المنار چینل نے بھی خبر دی ہے کہ بحرینی سکیورٹی فورسز کی بکتر بند گاڑیاں بھی عوام کو معطل کرنے کے لئے مذکورہ چوک پر پہنچ گئی ہیں۔

بحرینی علماء نے  تمام لوگوں سے  بڑے پیمانے پرشیخ عیسی قاسم کے گھر کے ارد گرد جمع ہونے کی اپیل کی ہے۔

العالم ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے اپنی ایک فوری خبر میں بتایا ہے کہ بحرینی فورسزکی بکتر بند گاڑیوں اور فوجی اہلکاروں کے آتے ہی عوام کی ایک بڑی تعداد الدراز چوک پہنچ گئی ہے۔

الاتجاہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل نے اس ملک کے عوام پر حکومتی فورسز کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بے گناہ قیدیوں کو جلد از جلد رہا  کرے۔

العالم کو انٹرویو دیتے ہوئے لبنان کے عالم دین شیخ حسین حداد نے بحرین کے عوام پرہونے والے مظالم  کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ بین الاقوامی برادری بحرین میں ہونے والے واقعات اورحکومتی جارحیت روکنے کے لئے کچھ نہیں کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ آل خلیفہ کی جارحیتوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بین الاقوامی برادری آل خلیفہ کی ظالمانہ اقدامات کا سد باب نہیں کرتی تو پھر ہمیں اپنا دفاع کرنے کی صورت میں مورد الزام نہ ٹھرایا جائے کیونکہ ہر کسی کوحق حاصل ہے کہ وہ  اپنے حقوق کا دفاع  کرے۔

لبنانی عالم شیخ حسین حداد نے انٹرویو میں مزید کہا کہ آل خلیفہ حکومت نے بحرینی مظاہرین کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے امریکہ سے گرین سگنل حاصل کیا ہوا ہے اور بے دردی کے ساتھ آیت اللہ شیخ عیسی کے ہمدردوں کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحرین کی کرپٹ حکومتی نظام اس ملک کی آبادی میں تبدیلیاں لانے کی کوشش کررہی ہے۔ وہاں کی آبادیاتی اعداد و شمار کو تبدیل کرنے کی غرض سے مختلف ممالک کے شدت پسندوں کو بحرینی شہریت دے کر اپنی حکومت بچانے کی ناپاک کوشش میں لگی ہے۔

یاد رہے بحرینی عوام نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے بڑے پیمانے پر مظاہرے کر رہے ہیں جبکہ  دوسری طرف،حکومت نے اپنے ہی شہریوں کو ان کی شہریت منسوخ کرکے ملک بدر کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری