داعش اور النصرہ کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کے لئے روس اورامریکہ کے درمیان گفتگو


داعش اور النصرہ کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کے لئے روس اورامریکہ کے درمیان گفتگو

ماسکو اور واشنگٹن، شام میں دہشت گرد گروہوں سے لڑنے کے لئے مشترکہ کوششوں پرمشاورت کر رہے ہیں.

تسنیم نیوز نے ''ٹاس'' کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ کی عصر کو جینوا میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر گفتگو کی گئی۔

ایک باخبر سفارتی ذرائع نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ یہ مذاکرات امریکی وزیر خارجہ "جان کیری" کے حالیہ دورے کے دوران صدر''ولادیمیر پوٹن" اور روسی وزیرخارجہ ''سرگئی لاوروف'' کے درمیان ہونے والے معاہدوں کے دوران ہوئے ہیں۔

یاد رہے شام میں داعش اور النصرہ کو خود امریکی حمایت حاصل ہے اب تک اس دہشت گرد گروہ نے ہزاورں شامیوں کو خاک وخوں میں غلطاں کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری