جرمنی کے شاپنگ سینٹر پر حملے میں 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی


جرمنی کے شاپنگ سینٹر پر حملے میں 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جرمنی کے شہر میونخ کے ایک شاپنگ سینٹر میں دہشت گردوں کے حملے سے کم از کم 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی کے شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق، جرمنی کے شہر میونخ میں اولمپک اسٹیڈیم کے قریب شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 9  افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچنے سے بھی متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس نے شاپنگ سینٹر کو خالی کراکے حملہ آور کی تلاش شروع کردی جب کہ اطراف کا علاقہ بھی سیل کردیا گیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد شہر میں ٹرین اور میٹرو سروس بند کردی گئی ہے جب کہ شہر میں فوج کو طلب کرلیا گیا ہے اور جرمن حکام کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

جرمن پولیس کے مطابق، حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ جرمن حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ان افراد میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک جو ہمیشہ سے دہشت گرد گروہوں کی مالی معاونت کرتے ہیں اور ان کی جانب سے اسلامی ممالک کو کمزور بنانے کے لئے بنائے گئے ہیں، اب خود ان ممالک کے لئے درد سر بن گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری