چین، ہندوستان تعلقات؛ سرحدی کشیدگی میں اضافے کا خدشہ


چین، ہندوستان تعلقات؛ سرحدی کشیدگی میں اضافے کا خدشہ

پاکستانی اخبار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کی جانب سے چین کے ساتھ ’متنازع سرحد‘ کے قریب 100 ٹینک تعینات کیے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات تو متاثر ہوں گے لیکن اس کے ساتھ ہندوستان میں مختلف منصوبوں میں چینی سرمایہ کاری بھی کم ہو جائے گی۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے ڈاون نیوز کے حوالے سے بتایا: ہندوستانی نیوز چینل این ڈی ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ انڈین فوج نے چین کے ساتھ سرحد کے قریب واقع مشرقی لداخ میں 100 ٹینک کھڑے کر دیئے ہیں۔

اس خبر کے نشر ہونے کے بعد چین کی حکمران جماعت سے انتہائی قریبی تصور کیے جانے والے اخبار گلوبل ٹائمز نے رپورٹ شائع کی کہ ہندوستانی فوج کے اس نئے اقدام سے دونوں ملکوں کے تعلقات بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔

گلوبل ٹائمز کے مطابق ٹینکوں کی تعیناتی سے چین کے تجارتی حلقوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ آپسی غلط فہمیوں کے خاتمے کیلئے کام کریں۔

اخبار نے اپنی رپورٹ نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر کہ جب چینی کمپنیاں ہندوستان میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کے بارے میں سوچ رہی ہیں، ہندوستان کی جانب سے انڈو-چین سرحد پر کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے 100 ہندوستانی ٹینکوں کی تعیناتی نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب سے مبذول کرا لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بات انتہائی حیران کن ہے کہ چینی سرحد کے قریب ٹینکوں کی تعیناتی کے باوجود دہلی حکام چینی سرمایہ کاروں پر ہندوستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے پر اصرار کر رہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری