ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ 29 افراد کے ہمراہ لاپتہ ہو گیا

خبر کا کوڈ: 1137515 خدمت:
هواپیمای هندی

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی ایئرفورس (آئی اے ایف) کا ایک طیارہ، 29 مسافروں کو چنائے سے اڑا کر لاپتہ ہوگیا ہے جس میں زیادہ تر بھارتی فضائیہ کے اہلکار سوار تھے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی چینل این ڈی ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ اس ملک کے فضائیہ کا طیارہ صبح 8 بجے کے قریب چنائے کے قریب تمبارام ایئربیس سے اڑا جسے 11 بجکر 20 منٹ پر پورٹ بلیئر ایئربیس پر اترنا تھا۔

حکام کے مطابق، اڑنے کے 15 منٹ بعد ہی طیارے کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہوگیا۔

حکام کے مطابق، طیارے میں زیادہ تر فضائیہ کے ہی ملازم سوار تھے۔

واقعے کے بعد ایئرفورس، نیوی اور کوسٹ گارڈ کی جانب سے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

دوسری جانب نیوی کے سرویلینس ایئرکرافٹس نے بھی خلیج بنگال میں لاپتہ طیارے کی تلاش شروع کردی۔

رپورٹ کے مطابق 100 سے زائد اے این 32 طیارے اس وقت ہندوستان فضائیہ کے زیر استعمال ہیں، یہ طیارے دوبارہ پیٹرول بھرے بغیر 3 سے 4 گھنٹوں تک پرواز کرسکتے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    گردشگری
    خبرنگار افتخاری