ملک بھر میں شیعہ نسل کشی کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے دھرنوں کا آغاز


ملک بھر میں شیعہ نسل کشی کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے دھرنوں کا آغاز

مجلس وحدت مسلمین نے شیعہ نسل کشی کے خلاف لاہور سمیت ملک کے 70 مختلف مقامات پر مظاہرے اور دھرنے دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت المسلمین نے گزشتہ روز لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا اور دھرنے دیئے۔

نوائے وقت کے مطابق، ترجمان وحدت مسلمین نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی کے خلاف ملک گیر دھرنوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

مجلس وحدت المسلمین نے گزشتہ روز ملک کے 70 سے زائد مقامات پر احتجاج کیا۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ رہنمائوں کی ٹارگٹ کلنگ، امجد صابری کے قتل، عزاداری پر پابندی کے خلاف اسلام آباد میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کے مطالبات منظور نہ ہونے پر دھرنے دیئے گئے ہیں۔

علامہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کے 70 روز گزرنے کے بعد حکومت کی طرف سے مسلسل عدم توجہی پر ایم ڈبلیو ایم نے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری