پاکستان جموں کشمیر میں تشدد پھیلارہا ہے، سشما سوراج کی پریس کانفرنس


پاکستان جموں کشمیر میں تشدد پھیلارہا ہے، سشما سوراج کی پریس کانفرنس

بھارتی حکام ایک ایسی حالت میں پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں تشدد اور بدامنی کا ذمہ دار ٹہرا رہا ہے کہ اس ملک کے افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والے مسلمانوں کی تعداد 51 تک پہنچ گئی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر قیامت تک پاکستان کا حصہ نہیں بن سکتا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے کشمیر کے پاکستان کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اکسپریس نیوز کے مطابق، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جموں کشمیر میں تشدد پھیلارہا ہے اور اس نے کبھی کشمیر کو دعائیں نہیں دیں بلکہ صرف دہشت گرد دیئے ہیں۔

سشما سوراج کا کہنا تھا کہ پورا جموں کشمیر صرف بھارت کا ہے اور پورا بھارت پاکستانی وزیراعظم کو یہ بتانا چاہتا ہے کہ جموں کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکے گا چاہے دنیا ختم ہی کیوں نہ ہوجائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کے ان شہدا کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے قربانیاں دیں جب کہ ان کی تحریک آزادی کو کوئی نہیں روک سکتا اور وہ کامیاب ہوکررہیں گے، ہم اس دن کے منتظر ہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری