کابل دھماکوں پر ایران کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کےضیاع پر اظہار افسوس


کابل دھماکوں پر ایران کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کےضیاع پر اظہار افسوس

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغان دارالحکومت کابل میں دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر خارجہ نے افغان دارالحکومت میں ہزارہ برادری پر ہونے والے اندوہ ناک بم دھماکوں پر افغان حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ اس قسم کے سفاک اور وحشیانہ حملے غیر اسلامی اور انسان دشمن ہیں، ہم اس قسم کے دہشت گردانہ کاروائیوں کی جہاں کہیں بھی ہو، مذمت کرتے ہیں۔

بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ ہم نے بار بار کہا ہے کہ جب تک خطے کے تمام ممالک دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے سے تعاون نہیں کریں گے، تب تک اس ناسور کو ختم کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے دو خودکش حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 80 تک جا پہنچی ہے، جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد دو سو سے زائد ہے۔
 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری